کیا اس بار عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرینگے ؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat Dania Ramadan transmission

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

سینئر صحافی علی عمران جونیئر کی ویب سائٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لے کر آؤنگا۔

ایک انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے بھی کررہے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں لے کرآئیں۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت کو تیسری اہلیہ کی طرف سے چوتھی شادی کی اجازت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے چند روز قبل لودھراں کی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ اقبال اور پھر سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تاہم یہ دونوں بیویاں ان سے علیحدہ ہوچکی ہیں۔

تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ایک ٹک ٹاکر ہیں اور ان دنوں دونوں میاں بیوی کے ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں بعض ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید بھی کی تھی ۔

Related Posts