یہ نیازی آخر میں ہتھیار کیوں ڈال دیتے ہیں؟، عامر لیاقت نے عمران خان کو غدار قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat called Imran Khan a traitor

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد عمران خان کی ذات کو نشانے پر رکھ لیا، عدم اعتماد کے بعد یہ نیازی آخر میں ہتھیار کیوں ڈال دیتے ہیں؟، سوال اٹھادیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ان کا کہنا ہے کہ پہلے اطلاع دے رہا ہوں”بعض متاثر اینکرز “ سے معذرت کے ساتھ، یہ تین لفظی اطلاع ہے آگے کچھ نہیں لکھوں گا ،خط جعلی ہے۔

 

ایک سوال نے ذہن کو الجھا رکھا ہے پتہ نہیں کیا جواب ہوگا میری تو سمجھ میں نہیں آرہا ،یہ نیازی آخر میں ہتھیار کیوں ڈال دیتے ہیں؟۔

عمران خان صاحب جب آپ پر غداری کی مہر لگے گی کہ خط کہاں سے آیا کس نے متن لکھوایا؟کس قریبی وزیر کو ملا کر منصوبہ بنایاتو عوام آپ کو بھی یاد نہیں رکھیں گے،آپ سینڈوچ کھانے کے عادی ہیں پہلا سلائس فوج کی تعریف دوسرا سلائس جمہوریت کی بقا اور درمیان میں جنرل باجوہ رکھ کر کھانے والے تھے۔

یہ جو سرپرائز ہے ،آرٹیکل 6 اِس کی پرائز ہے ،یاد رکھنا غدار کپتان،تم مگر جنرل قمر باجوہ کو نہ ہٹا سکے، تم مگر فوج میں بغاوت نہ کراسکے۔

مزید پڑھیں:ملکی صورتحال پر از خود نوٹس کیس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

متحدہ اپوزیشن کو سرپرائز سے کوئی دھچکا نہیں پہنچا، یہ عدالت کی جانب سے آئینی فیصلے کے منتظر ہیں، میری اطلاعات کے مطابق زرداری صاحب اور بلاول بھائی بہترین حکمت عملی کے ساتھ بڑا سرپرائز دینے والے ہیں۔

Related Posts