عامر لیاقت تیسری شادی کی ناکامی سے دل شکستہ، پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت تیسری شادی کی ناکامی سے دل شکستہ، پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا اعلان
عامر لیاقت تیسری شادی کی ناکامی سے دل شکستہ، پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا اعلان

کراچی: متنازعہ ٹی وی میزبان اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی ناکامی سے دل شکستہ ہو کر پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ نجی ویڈیو کلپس لیک ہونے کے کچھ روز بعد کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پاکستان کی سرزمین پر اپنی ناکامی کے حوالے سے آخری بیان جاری کریں گے اور پھر ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

برٹنی اسپیئرز اسقاطِ حمل کے باعث ننھے مہمان سے محروم

اپنے بچوں کے نام پیغام میں رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے بچے بڑے ہو گئے ہیں۔ دعا لمز سے تعلیم حاصل کرکے شاندار مقام حاصل کریگی جبکہ احمد ایک بڑا انجینئر بنے گا۔

اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تمہارا باپ بے قصور تھا لیکن تم پہلے بھی نہیں سمجھے اور اب بھی نہیں سمجھ سکو گے جس کی وجہ سوشل میڈیا کا بد ترین کردار ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی۔ 

سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اگر آپ اپنا فطری روپ سامنے رکھیں تو بلا جھجک شیطان کہہ کر پکارے جاتے ہیں اور اگر مصنوعی اخلاقیات لے کر آئیں گے منافق کہا جاتا ہے۔

رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لوگوں کو نہیں معلوم کہ 20 سال بعد میں نے دوسری شادی کیوں کی، ہمارا ذاتی معاملہ نازک ہے۔ آپ کی والدہ سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں کہ میرے خاندان کی پرائیویسی پر حملہ آور ہو۔

Related Posts