بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی منگنی دھوم دھام سے ہوئی، اس موقع پر عامر خان نے اپنی فلم کے مشہور گانے’پاپا کہتے ہیں‘ پر ڈانس بھی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عامر خان کی ڈانس ویڈیو بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں معروف اداکار کو شلوار قمیض پہنے مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ عامر خان کی بیٹی آئرہ کی منگی میں عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔آئرا نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر نوپور نے منگنی کی ہے۔
مزید پڑھیں:طلاق کی افواہ، بھارتی میڈیا کا ثانیہ اور شعیب کے ہاتھوں ماموں بننے کا اعتراف
عامر خان کی بیٹی آئرہ کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔