عامر خان فلم پی کے کے فائنل ایڈٹ سے کیوں مطمئن نہیں تھے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Khan reveals why he was never fully satisfied with PK’s final cut
(Image: WallpapersOK)

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور فلم ساز راجکمار ہیرانی نے فلم پی کے میں ایک ساتھ کام کیا جو 2017 میں ریلیز ہوئی اور شائقین کی جانب سے بے حد پسند کی گئی، یہ فلم ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی تاہم عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ پی کے کے حتمی ایڈٹ سے کیوں مطمئن نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں جسٹ ٹو فلمی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اور راجکمار ہیرانی فلم کے اختتام سے مکمل طور پر مطمئن نہیں تھے۔

عامر خان نے کہاکہ راجو اور میں فلم کے حتمی نتیجے سے خوش نہیں تھے۔ درحقیقت انہوں نے ایک بالکل مختلف اختتام سوچا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اصل اختتام کا تصور ماضی میں واپس جا کر انسانی سوچ کو تبدیل کرنے پر مبنی تھا۔

 

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے مزید کہا، ہم اس نظریے کو تلاش کرنا چاہتے تھے کہ ہم کسی بھی ایسی چیز کو کیسے بدل سکتے ہیں جس پر ہم مضبوطی سے یقین رکھتے ہیں لیکن پھر انسپشن ریلیز ہوئی اور راجو کو لگا کہ لوگ کہیں گے کہ ہم نے نولان کی فلم سے آئیڈیا چوری کیا ہے۔ اس وجہ سے، انہوں نے فلم کے کچھ مناظر کو دوبارہ لکھا اور پھر ان کی شوٹنگ کی۔

عامر خان نے اعتراف کیا کہ “ہم دونوں نے محسوس کیا کہ ہم وہ فلم نہیں بنا سکے جو ہم چاہتے تھے۔ میں مکمل طور پر مطمئن نہیں تھا اور راجو بھی نہیں تھے۔ ہم فلم سے پوری طرح خوش نہیں تھے لیکن یہ وہ بہترین ورژن تھا جو ہم سوچ سکتے تھے تاہم لوگوں نے فلم کو پسند کیا اور اس سے جُڑ گئے لیکن ہم آخر تک مطمئن نہیں ہو سکے۔

Related Posts