بھارتی اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد طلاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد طلاق
بھارتی اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد طلاق

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف فنکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے مابین شادی کے 15 سال بعد طلاق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے طلاق کے اعلان سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا۔

بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے مشترکہ بیان کے مطابق عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ نے ایک ساتھ  15 سال کا طویل عرصہ گزارا اور ازدواجی زندگی کے دوران مختلف تجربات اور مختلف النوع حالات کا سامنا کیا۔

میڈیا پر نظر آنے والے بیان کے مطابق دونوں میاں بیوی کو ڈھیروں خوشگوار لمحات ایک ساتھ گزارنے کا اتفاق ہوا۔ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا رشتہ اعتماد، عزت و احترام اور محبت کی بنیاد پر آگے بڑھا۔ 

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

آگے چل کر بیان میں کہا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ میاں بیوی نہیں رہے تاہم الگ الگ رہتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر بھارتی فنکار اور اہلیہ ایک خاندان رہیں گے۔

بیان کے مطابق دونوں میاں بیوی کافی عرصہ قبل یہ سوچ رہے تھے کہ علیحدہ ہوجائیں لیکن اب دونوں کے مابین طلاق ہوچکی ہے۔ عامر خان اور اہلیہ کا کہنا ہے کہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں ہے جسے ہماری زندگی کا نیا آغاز قرار دیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں فلمساز کرن راؤ اور عامر خان کے مابین شادی 28 دسمبر 2005 کے روز ہوئی۔ دونوں عامر کی مشہورومعروف فلم لگان کے سیٹ پر ملے جہاں کرن راؤ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔

بالی ووڈ فنکار عامر خان کو کرن راؤ پسند آگئیں اور دوستی کا رشتہ ازدواجی تعلق میں بدل گیا۔ اس سے قبل عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کی جن سے جنید خان اور ایرا خان پیدا ہوئے۔ سن 2002ء میں دونوں میاں بیوی الگ ہو گئے تھے۔

عامر خان اور رینا دتہ کی شادی 16 سال کا طویل عرصہ ساتھ گزارنے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی اور دوسری شادی بھی 15 سال ہی چلی تاہم عامر اور کرن راؤ کے مطابق یہ نئی زندگی کا آغاز ہے، اور کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیما ایکٹ کی خلاف ورزی، یامی گوتم تحقیقات کیلئے دوبارہ طلب

Related Posts