خاتون کا اسپتال میں نماز پڑھنا جرم کے زمرے میں نہیں آتا، بھارتی پولیس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کا اسپتال میں نماز پڑھنا جرم کے زمرے میں نہیں آتا، بھارتی پولیس
خاتون کا اسپتال میں نماز پڑھنا جرم کے زمرے میں نہیں آتا، بھارتی پولیس

نئی دہلی: بھارت کے ایک اسپتال میں خاتون کے نماز پڑھنے کے عمل کو انتہاء پسند ہندوؤں کی جانب سے غلط رنگ دینے کی کوشش بھارتی پولیس نے ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسپتال کے وارڈ کے باہر مریض کی تیماردار خاتون کی نماز پڑھنے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپس اور دیگر شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا غیر قانونی ہے جس کے بعد اکثر لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ اپنے پیاروں کی صحت یابی کے لیے اگر کوئی دعا کرے تو اس میں کیا حرج ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹوئٹ میں کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ خاتون مریض کی جلد صحت یابی کے لئے نماز پڑھ رہی تھی۔

بھارتی پولیس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ خاتون کا نماز پڑھنا کسی طور پر جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔ مقدمہ درج کرنے کی غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر کا مظاہرین سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کا اعلان

واضح رہے کہ سوشل میڈیاپر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts