اسلام آباد: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور فنکار شان شاہد نے بالی ووڈ کے اداکار رشی کپور کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنجہانی رشی کپور کی اداکاری کو ایک پوری نسلِ انسانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں شان نے کہا کہ رشی کپور کو موجودہ نسل ہمیشہ یاد رکھے گی کیونکہ وہ اور ان کی فلمیں کبھی بھلائی نہیں جاسکتیں۔
تعزیتی پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ رشی کپور کی فلم قرض میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے جبکہ آنجہانی بھارتی فنکار کی ایک مسکراہٹ سینما کی اسکرین کو جگمگا دیا کرتی تھی۔
آنجہانی رشی کپور کی تعریف کرتے ہوئے شان نے کہا کہ آپ کی اداکاری ہمارے دلوں کو خوشی اور جذباتیت سے معمور کردیتی تھی جبکہ بہترین اداکاری کے عوض آپ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
#RIP you will always be remembered by a whole generation , as you & your films will never be forgotten. #karz one of my favourites ,Your smile always filled up the screen as you filled up our hearts. You will always be remembered ♥️???????????????? pic.twitter.com/CkLdgbHE7s
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 30, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار عرفان خان کے انتقال کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری ایک صدمے سے سنبھلنے نہ پائی تھی کہ اگلے ہی روز بھارتی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور دورانِ علاج 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہندی فلموں کے سینئر اداکار رشی کپور رنبیر کپور کے والد ہیں جو ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ آج ان کے دورانِ علاج انتقال کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کردی۔
مزید پڑھیں: بھارتی 67 سالہ اداکار رشی کپور دورانِ علاج چل بسے