شام میں ترک فوجی گاڑی دھماکےسےتباہ، ایک اہلکارجاں بحق، 6 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turkish soldier killed
شام میں ترک فوجی گاڑی بارودی موادکےدھماکےسےتباہ،ایک اہلکارہلاک، 6 زخمی

شمالی شام کے علاقے میں گشت پر مامور ترک فوج کی گاڑی کے نزدیک بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق شمالی شام کے علاقوں راس العین اور تل ابیض میں کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے ترک فوج پٹرولنگ کر رہی تھی، اسی دوران ترک فوج کی گاڑی کے نزدیک دیسی ساختہ بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی فوجی اہلکاروں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حکام نے تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کے تبصرے سے معذرت کی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید پڑھیں: ترک اور شام کی فوجوں میں پہلی مرتبہ شدید جھڑپ، 6 شامی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ ترک فوج نے شمالی شام میں آپریشن کے دوران کردوں کے ٹھکانے پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے تاہم امریکی مداخلت کے بعد ترکی نے پیش قدمی کو روک کر کرد جنگجوؤں کو 400 کلومیٹر کا علاقہ فی الفور خالی کرنے کے لیے مہلت دی تھی جو اب ختم ہونے جارہی ہے۔

Related Posts