سانحہ تیزگام: نازیباالفاظ کے استعمال پرفردوس شمیم نقوی کو معافی مانگنا پڑگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdhous shamim naqvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپورخاص: سانحہ تیزگام سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ٹرین حادثے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کےلئے میر پور خاص پہنچے تھے،تاہم اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے سانحہ تیزگام ایکسپریس متاثرین کے لیے متنازعہ بیان دیا۔

مسجد میں تعزیت کے دوران شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’جہالت‘ کی وجہ سے پیش آیا،فردوس شمیم نقوی کے ان ریمارکس پر وہاں موجود افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور انہیں مسجد سے باہر نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 74افراد جاں بحق ، 40 زخمی

لوگوں نےغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیےتھےتاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا کہ اُنہیں سلنڈر کے معاملے پر بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھے، میں نے صرف معاشرے میں خرابی کا ذکر کیا تاہم میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتا ہوں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے 74 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ آتشزدگی کے حوالے سے دو الگ الگ باتیں سامنے آرہی ہیں جن میں آگ لگنے کی وجہ سیلنڈر دھماکا اور شاٹ سرکٹ بھی بتائی جارہی ہے۔

Related Posts