پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ مرتضیٰ وہاب
پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تین تلوار چورنگی کلفٹن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملہ کو سلامی پیش کیے جانے کی سادہ اور پروقار تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ایک شہری اور رکن سندھ حکومت کے اپنے پولیس کے جوانوں، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل اسٹاف کو اس مقصد کیلئے کام کرنے اور اپنی جان پر کھیل کر عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی کمشنر کراچی ایس ایس پی ساؤتھ دیگر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔ ترجمان سندھ حکومت نے پیرامیڈیکل اسٹاف اور پولیس کے دستوں کو جو کرونا وائرس کے لیے اپنی جان پر کھیل کر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں کو سلامی پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر عوام ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے تو آئندہ انشاء اللہ 14 دنوں میں کرونا کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے پاس 450 کٹس ہیں اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے ہم نے برطانیہ کو آرڈر کر دیا ہے جو انشائاللہ چار اپریل تک ہمیں مل جائیں گی۔

وفاق بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے، لوگوں کو راشن کے حوالے سے کئے گئے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس زکوۃ کے حوالے سے 94 ہزار لوگ رجسٹر ہیں جن کو ہم نے فی گھرانہ 6000 روپے کے حساب سے پیسے دینا شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کے بھی ہم شکرگزار ہیں جو لوگوں کو راشن تقسیم کر رہے ہیں، ہم نے ان کے ساتھ مل کر لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچائیں گے۔

Related Posts