لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہزاروں پولیس اہلکار کھانے سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: لاک ڈاون میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہزاروں پولیس اہلکار کھانے سے محروم۔ شہر کے ہوٹل اور کھانے پینے کے اسٹالز بند ہونے کے باعث پولیس اہلکار بھوکے پیٹ ڈیوٹی دینے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس نے بھی مختلف ناکوں اور چوکیوں پرتعینات ہزاروں پولیس اہلکاروں کو کھانا پہنچانے کا انتظام مبینہ طور پر نہیں کیا ہے۔

گزشتہ 14 روز سے شہر کے مختلف راستوں، چوراہوں پر ناکے لگائے گئے ہیں تاکہ عام شہری لاک ڈاؤن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کریں۔

ان ناکوں کے باعث عام شہریوں کی سڑکوں سے گزرنا نا ممکن ہوا ہے اور لاک ڈاؤن کسی حد تک کامیاب ہوا ہے۔ اگر اسی طرح پولیس اہلکار بھوکے پیٹ تعینات رہے تو جلد بیمار پڑ جائیں گے۔

شہر کے سماجی و سیاسی شخصیات نے وزیر اعلء سندھ۔ آئی جی سندھ اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم کیا جائے۔کھانے کے یا پھر کھانے کے ہوٹل اور اسٹالز کھولےجائیں ۔