کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG Sindh orders foolproof security on Chehlum

کراچی: شہر میں چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیاگیا۔پلان کے مطابق 8 اکتوبر صبح9 بجے جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے نشترپارک پہنچے گا۔مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے گزرے گا۔ محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ کاراستہ اختیارکریگا۔

پریڈی اسٹریٹ سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پزیرہوگا، جلوس برآمد ہوتے ہی تمام ٹریفک کو سولجربازار، کوسٹ گارڈز، انکل سریا چوک سے جوبلی موڑ دیا جائے گا۔

ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن موڑ دیا جائے گا۔لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈاکخانہ، پرانی سبزی منڈی اور یونیورسٹی روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم سے آنے والے افراد نیو ایم اے جناح روڈ سے کشمیر روڈ، شارع قائدین اور شارع فیصل اختیار کر سکتے ہیں۔سپر ہائی وے سے لیاقت آباد، ناظم آباد نمبر2، سائیٹ اور حبیب بنک چورنگی سے ماڑی پورجایا جاسکتا ہے۔ نیشنل ہائی وے سے شہر جانے والے راشد منہاس روڈ،اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر سے سائٹ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

Related Posts