اے ٹی سی کورٹ،جرم ثابت ہونے پرایم کیوایم لندن کے2ٹارگٹ کلرزکوعمرقیدکی سزاسنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ٹی سی کورٹ،جرم ثابت ہونے پرایم کیوایم لندن کے2ٹارگٹ کلرزکوعمرقیدکی سزاسنادی گئی
اے ٹی سی کورٹ،جرم ثابت ہونے پرایم کیوایم لندن کے2ٹارگٹ کلرزکوعمرقیدکی سزاسنادی گئی

کراچی: انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز مجرم شاہد اور مجرم آصف ریئس کو عمر قید کی سزاسنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کے خلاف قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کےکیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے ناقابل تردید ثبوتوں کی بنا پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو عمر قید اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرمان کو 5 ،5 سال قید کی سزا اور 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرمان کو مزید 3،3 سال قید بھگتنا ہوگی۔ مجرموں کیخلاف 15 گواہوں نے بیانات قلمبندکروائے تھے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز شاہد اور آصف ریئس کو 2017 میں کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیاتھا۔مجرموں نے 2017 میں سابق یوسی جونسلر راشد عرف ماموں کو قتل کیا تھا۔مجرموں نے ایم کیو ایم لندن کی ہدایت پر سابق کونسلر کو قتل کیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں:کراچی: 96افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلرگرفتار

Related Posts