پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 226 روپے پر فروخت ہورہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا

علازوہ ازیں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد شاندار تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 39 ہزار 669 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 637 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 40 ہزار 306 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 58 کروڑ ڈالرمزید کم ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 58 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب ڈالرسے بھی کم رہ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب 99کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس5ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 6ارب 11کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہیں۔

Related Posts