سعودی خاتون کوہ پیما نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کےٹو سر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی خاتون کوہ پیما نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کےٹو سر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا
سعودی خاتون کوہ پیما نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کےٹو سر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

سعودی خاتون کوہ پیما نیلے عطار نے پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کا عزم ظاہر کردیا ہے۔

کوہ پیما نیلے عطار نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر چکی ہیں۔ اب دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

پاکستانی سفیر سمیت دیگر افسران نے سعودی خاتون کوہ پیما کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی سیاحت مزید فروغ پائے گی۔

نیلے عطار نے بتایا کہ وہ 17 جون کو پاکستان پہنچیں گی اور کے ٹو سر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر مقامات کا دورہ بھی کریں گی۔

پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سعودی خاتون کوہ پیما کا یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ سعودی عرب سے سیاحت کے ویزے کوآسان بنارہا ہے۔ ایک دن میں ویزہ جاری کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سیاحت کے لیے آئیں اور سیاحت کو فروغ ملے۔

 

Related Posts