سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں ایک شہری کا دہشت گردی کے جرم میں سرقلم کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک فوجداری عدالت نے مجرم حیدر بن ناصرالطحیفہ کو ایک دہشت گرد سیل میں شامل ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔
اس سیل نے ملک کو غیر مستحکم کرنے، سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو ہلاک اوران پر حملہ کرنے، ان کی گاڑیوں پر مولوتوف کاک ٹیل ب، پھینکنے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کی کارروائیاں کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
وائٹ ہاؤس افغان لیڈی ڈاکٹر کو ”جرات ایوارڈ“ سے نوازے گا
عدالت نے اسے لوگوں کو “دہشت زدہ” کرنے اور سکیورٹی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے عوامی طور پر ہتھیار لے جانے کا بھی قصوروارقرار دیا تھا۔
الطحیفہ کو فوجداری عدالت نے مجرم قرار دیا تھا اور سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔اسے منگل کے روز تہ تیغ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں خبردارکیا ہے کہ جو کوئی بھی مجرمانہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گا،اس کا یہی انجام ہوگا۔