سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ رائل سعودی ایئر فورس کا “ٹورنیڈو” لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبد العزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔

ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے افغانستان سے بھارت منشیات اسمگل کرنے والا ڈرون پکڑ لیا

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سعودی فورسز پر سرحدی یمن کے سرحدی علاقے میں ایتھوپیا کے باشندوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی سعودی فورسز کی جانب سے تردید کی جا رہی ہے۔

Related Posts