مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی:محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے ممتازعالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عالم دین مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔پولیس اس حوالے سے اپنی کوششوں میں مصروف ہے کہ قاتلوں جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ10اکتوبرکوموٹرسائیکل پرسوارملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ پلازہ کے قریب گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اوران کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، 6 ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے

Related Posts