قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی
قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی

اسلام آبد: قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کی قرار داد پیش کردی گی ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کردی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق معزز ایوان فرانس میں گستاخانہ خانوں کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔ قرار داد کے متن کے مطابق فرانسیسی سفیر کو ملک سے سے نکالنے کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق تمام یورپی ممالک خصوصاً فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔ تمام مسلم ممالک سے اس مسئلے پر سیرحاصل بحث کی جائے گی۔ اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ قرارداد کے متن میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ بین الاقوامی معاملات ریاست کو طے کرنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مذہبی جماعتوں کے مسئلے پر گائیڈلائن دی ہے۔ ماضی میں کسی جماعت نے ختم نبوت اور اسلامو فوفیا پر ایسی مہم چلائی جیسی پی ٹی آئی کی حکومت نے چلائی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک اور حکومت کا موقف ایک ہے مگر طریقہ الگ الگ ہے ۔ حضورپاک کی شان کوئی بھی مسلمان گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ قرار داد کا متن قومی اسمبلی کے ارکان میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Related Posts