مرنے کے بعد عرفی جاوید کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے نہ دینے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرفی جاوید کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا صرف نام ہی کافی ہے۔ عرفی کا نام سنتے ہی آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اب کیا کردیا؟

اس بار بھی عرفی کچھ نہ کرتے ہوئے بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں، کیونکہ بھارت کی مسمان کمیونٹی نے ان کے خلاف ایک فتویٰ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مرنے کے بعد عرفی جاوید کو کسی قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگل دیا، کئی دیہات جھلسا دینے والی رکھ میں اٹ گئے

ایک شخص نے عرفی کے خلاف یہ فتویٰ جاری کیا ہے اور ممبئی کے تمام قبرستانوں میں درخواست دی ہے کہ عرفی کو قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔

درخواست دینے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

عرفی نے اس فتوے اور شخص پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارغ آدمی کون ہے جو اتنا خالی بیٹھا ہے کہ سارے قبرستانوں میں جا کر درخواستیں دے رہا ہے۔

عرفی کا کہنا تھا کہ یہ شخص شہرت اور لوگوں کی توجہ چاہتا ہے۔

بگ باس فیم عرفی جاوید ہمیشہ تنازعات میں گھری رہتی ہے۔ انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ اپنے فیشن سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، جو حقیقتاً غیر حقیقی اور اخلاقاً ناقابلِ دید ہوتے ہیں۔

Related Posts