اسد قیصر کا پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ جج کے سوال پر ہائیکورٹ میں قہقہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے متعلق جسٹس ارباب طاہر نے سوال کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ جس پر عدالتِ عالیہ میں قہقہے لگ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورت نے آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ پولیس نے 6 مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو ملک سے باہر بھیج دیں۔فیاض چوہان کی تجویز

مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے اسد قیصر کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں؟ پریس کانفرنس کرکے یہ معاملہ ختم کردیں۔ ریمارکس سننے والوں نے کمرۂ عدالت میں قہقہے لگا دئیے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ وہ تو آپ کو چھوڑیں گے نہیں، جب تک آپ پریس کانفرنس نہ کریں۔ اسد عمر 2 ٹویٹس فوراً ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے منحرف رکن فیاض الحسن چوہان نے تجویز دی کہ اگر نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجا جاسکتا ہے تو عمران خان اور اہلیہ کو بھی یہ موقع ملنا چاہئے۔