کراچی، سرجانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سرجانی موڑ گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول رات گئے شادی کی تقریب میں گیا تھا، سادہ لباس پولیس اہلکار عظیم اقبال موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار سرجانی کا رہائشی تھا، مقتول کے پاس سے کوئی اشیاء نہیں چھینی گئی، مقتول اہلکار کے سامان سے ایک 30 بورپستول، موبائل فون، پرس، نقد رقم اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، 70 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو تیس بور پستول کےخول ملے ہیں، فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts