دعا زہرہ کو واپس کراچی لانے کے لیے پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کو واپس کراچی لانے کے لیے پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی
دعا زہرہ کو واپس کراچی لانے کے لیے پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی

کراچی: سندھ پولیس کی پانچ رکنی ٹیم جمعرات کو مقامی عدالت کے حکم پر دعا زہرا کو کراچی واپس لانے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دعا کو واپس لانے کی اجازت دے دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس اور حکام کی اجازت سے لڑکی کو واپس منتقل کیا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس دعا زہرہ کو واپس کراچی منتقل کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

چند روز قبل ایک مقامی عدالت نے دعا کی عمر کے تعین کے لئے کیا جانے والا ٹیسٹ نئے سرے سے کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو سندھ حکومت نے سول عدالت کی ہدایت پر چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔بورڈ کی سربراہی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کی پرنسپل صبا سہیل کریں گی جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر سکندر رفیق، ڈاکٹر رانی اور پروفیسر نازلی حسین شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دو پولیس سرجن ڈاکٹر رملا ناز اور پروفیسر شاہ جہاں بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:دعا زہرہ کو بازیاب کرکے ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے، جبران ناصر

دعا اپریل میں کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ملک بھر میں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئی تھی لیکن بعد میں اس نے اعلان کیا کہ اُس نے گھر سے بھاگ کر 21سالہ ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔

Related Posts