جہاز کے مسافر کی پرواز کے دوران خود کشی کی خوفناک کوشش

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو جی بی نیوز

تائیوان کی ایئرلائن ایوا ایئر کی پرواز کے دوران ایک مسافر کی خودکشی کی کوشش کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق بنکاک سے لندن جانے والی ایوا ایئر BR67 کی پرواز نے لینڈنگ شروع ہی کی تھی کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے غور کیا کہ ایک مسافر سیٹ پر موجود نہیں ہے۔

موقر معاصر اردو نیوز کے مطابق طیاروں کی لینڈنگ کے وقت مسافروں کا سیٹ پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب عملے  نے دیکھا کہ سیٹ خالی ہے تو انہوں نے باتھ روم کی جانب رخ کیا جہاں مسافر نے خود کو بند کر رکھا تھا۔

جہاز کے عملے نے مسافر کو تشویشناک حالت میں پایا اور دیکھا کہ مسافر کو چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ اور آن بورڈ ڈاکٹروں  نے متاثرہ مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور مسافر کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ایوا ایئر کی جانب سے مسافر کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مسافر کو آنے والے چوٹ کی نوعیت یا لینڈنگ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ طیاروں کی تفصیلات بتانے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق طیارہ مقررہ وقت سے 17 منٹ پہلے  شام 7 بج کر 3 منٹ پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا تھا۔

Related Posts