پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

پے گروپ ایک اور 2 کے ایڈمن سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پے گروپ 3اور4کے ایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں 20 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ افسر، پے گروپ 5 اور 6 کے افسران کی تنخواہوں میں 15فیصد، ایئرکرافٹ انجینئرز، کاک پٹ کریو، جنرل منیجرز اور پے گروپ7تا9 کیلئے 10فیصداضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں۔

ایسے ملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سے واپس آکر کام شروع کرنے پر ملازمین اضافے کے حقدار ہوں گے۔

Related Posts