لاہور یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: لاہور یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ طالب علم شہریار اور حدیقہ کو یونیورسٹی میں سر عام پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے حوالے سے مختلف خبریں آئیں کہ اس جوڑے نے شادی کرلی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبریں ایک مقامی اخبار اور ٹوئٹر پر بھی چلائی گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehryar Rana (@shehryar_rana22)

شادی کی خبریں چلنے کے بعد جوڑے کو یونیورسٹی نے دوبارہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم اب اس جوڑے کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ اور شہریار لاہور یونیورسٹی میں ایک ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے لائک کمنٹ اور شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے دونوں نے شادی کرلی تاہم شہریار کی جانب مسلسل خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور یونیورسٹی میں لڑکی، لڑکے کا نامناسب انداز میں اظہار محبت، انتظامیہ کا ایکشن

Related Posts