لاہور یونیورسٹی میں لڑکی، لڑکے کا نامناسب انداز میں اظہار محبت، انتظامیہ کا ایکشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علم اور ساتھی طالبہ کو دیگر طلباء کے سامنے ایک دوسرے کو پروپوز کرنے پر دونوں کو یونیورسٹی سے فارغ دیا گیا۔

یونیورسٹی آف لاہور کے رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہونے والے حکمنامے میں طالبہ اور طالب علم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں ‘جامعہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی’ کا مرتکب ہوئے جس پر انہیں ڈسپلنری کمیٹی نے طلب کیا تھا، تاہم دونوں حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دونوں طلباء آئندہ یونیورسٹی یا اس کے کسی بھی کیمپس میں داخلہ لینے کے اہل نہیں رہے۔

ٹوئٹر پر زیرگردش ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نوجوان جوڑے کو دکھایا گیا تھا کہ دونوں طالبعلم ایک دوسرے کو پروپوز کررہے ہیں، پروپوزل قبول کیے جانے کے بعد دونوں گلے ملتے ہیں، اس موقع پر قریب موجود دیگر طلباء انہیں داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نادیہ حسین نے نئی ماڈل لڑکیوں کا دکھڑا کھول دیا

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیربحث معاملے کے کچھ ہی گھنٹے گزرنے کے بعد لاہور کی مذکورہ یونیورسٹی کا جاری کردہ حکمنامہ بھی سامنے آیاگیا۔ انتظامیہ نے دونوں طالب علموں کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts