ملکی وے میں 24 ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا ستارہ دریافت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی وے میں 24 ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا ستارہ دریافت
ملکی وے میں 24 ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا ستارہ دریافت

ہماری کہکشاں ملکی وے میں کم و بیش 10 کھرب ستارے موجود ہیں جن میں سے سب سے زیادہ یعنی 24 ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا ستارہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس 4714 کے نام سے حال ہی میں ایک ستارہ دریافت کیا گیا جو سگیٹیرئیس اے کے گرد گھوم رہا ہے۔ سگیٹیرئیس اے ملکی وے میں موجود ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بلیک ہول کے قریب پہنچنے والے تمام ستاروں کے نام ایس کے حرف سے شروع کیے جاتے ہیں جس کا مطلب اسکویزر ہے یعنی بھنچا ہوا ستارہ، تاہم قبل ازیں ایس 4714 جیسا کوئی ستارہ دریافت نہیں ہوا۔

اگر ایس 4714 کی رفتار کو میل کے حساب سے بیان کیا جائے تو یہ ستارہ 1 سیکنڈ میں 15 ہزار میل کا فاصلہ طے کرتا ہے جو روشنی کی رفتار کے مقابلے میں 8 فیصد بنتی ہے جبکہ قبل ازیں سالہا سال تک ایس 2 نامی ستارے کو بلیک ہول کا قریب ترین ستارہ سمجھا جاتا رہا۔

گزشتہ برس آسٹرو فزسٹ فلوریان پیسکر کی سرکردگی میں جرمنی کی ایک یونیورسٹی نے ایس 62 نامی ستارہ دریافت کیا جو ایس 2 کے مقابلے میں بلیک ہول سے زیادہ قریب تھا۔ فلکیات دانوں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ستاروں کی دریافت انسانی تعمیر و ترقی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ کی طرف سفر شروع، آپ بھی آسکتے ہیں۔ ناسا کا پیغام

Related Posts