چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ لےکر پاکستان پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ لےکر پاکستان پہنچ گیا
چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ لےکر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک چین دوستی زندہ باد۔ چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر نور خان ایئربیس پر پہنچ گیا ہے۔ خصوصی طیارہ چینی شہر ارومچی سے سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے۔ چین سے کورونا ویکسین کی یہ 8ویں کھیپ ہے جو پاکستان پہنچی ہے۔

چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ بھی دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے گذشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار ہوکر 157 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

آج این سی او سی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ رکا تو ہائی رسک والے شہروں میں لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے جاری بیانیے کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 16 پزار 999 افراد موت کے منہ جاچکے ہیں، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 90 ہزار 16 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ روز عوام کومتنبہ کیا تھاکہ جس کو عید کی خریداری کرنی ہے فوری کرکے کیونکہ عید سے پہلے سخت لاک ڈاؤن لگایاجاسکتا ہے جبکہ آج وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک ہفتے میں کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سعید غنی

Related Posts