بالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کیمرہ مین کی زندگی بچا کر اصلی ہیرو بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن : مشن امپاسبل فلموں کی سیریز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو گرنے سے بچا کر اصلی زندگی میں بھی ہیرو بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمرہ مین کو ٹرین سے گرنے سے بچانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’مشن امپاسبل‘ سیریز کی 7ویں فلم ’مشن امپاسبل 7‘ کی شوٹنگ جاری تھی۔

ایک برطانوی خررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلم ’مشن امپاسبل7‘ کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا۔ ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکسبندی کررہا تھا۔ کیمرہ مین نے خود کو گرنے سے بچانے خاطر ایک رسی کی مدد سے اپنے آپ کو باندھ رکھا تھا تاہم اس دوران کیمرہ مین کا پاؤں پھسل گیا۔

قریب تھا کہ کیمرہ مین ٹرین سے نیچے گر جاتے ٹام کروز نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں پکڑا اور اوپر کھینچ لیا تاکہ کیمرہ مین اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح سے اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ مشن امپاسبل سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ اٹلی میں جاری تھی تاہم کورونا کی شدید لہر کے پیش نظر اٹلی میں شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ تو دوبارہ شروع کردی گئی ہے مگر اٹلی میں نہیں لندن میں۔