بھارت میں ہندو ہم جماعت کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر مسلمان طالبہ نے میڈیکل کالج کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس کی 20 سالہ طالبہ وانیہ شیخ نے گزشتہ روز کالج کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش تھی اور آج دوران علاج دم توڑ دیا۔
A Muslim woman student jumps from the library building after being molested and threatened by a Hindu male classmate and dies in UP, India. Indian media is silent because they can’t paint it as ‘Love Jihad’ as the woman is Muslim and the man is Hindu. pic.twitter.com/rgGOLuVnhu
— Ashok Swain (@ashoswai) October 22, 2022
پولیس نے طالبہ کے ہم جماعت سدھارتھ پنہور کو حراست میں لیا ہے جس نے گزشتہ روز سب کے سامنے طالبہ کی نہ صرف بے عزتی کی تھی بلکہ ایک تھپڑ بھی رسید کیا تھا۔ طالبہ کے موبائل سے سدھارتھ کے دھمکی آمیز پیغامات بھی ملے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ میڈیکل کالج کی لائبریری کی چھت پر کھڑی ہے اور وہاں سے کود کر خودکشی کرلیتی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔
اسی طرح کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔