وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں ایک شخص نے خود سوزی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں ایک شخص نے خود سوزی کرلی
وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں ایک شخص نے خود سوزی کرلی

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے ریڈ زون میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی اور سخت سیکورٹی کے بڑے بڑے دعوؤں کا پول کھل گیا، داخلی راستے تو بند لیکن ہائی الرٹ سیکورٹی کی ناک کے نیچے ایک شہری نے خود کو آگ لگا کر جان دے دی۔

مری کے رہائشی فیصل نامی شخص نے ریڈ زون وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگا لی،جبکہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کا واقعہ پرنوٹس، فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مثالی وفاقی پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث فیصل نامی شخص نے وزیراعظم ہاوس کے گیٹ نمبر دو کے پاس خود کو آگ لگا کر جان دے دی تاہم ہائی الرٹ سیکورٹی کو خبر تک نہ ہوئی۔

شہری کی خود کشی کے بعد تاخیرسے پولیس دم توڑتے شہری کی میت اٹھانے پہنچی اورمری کے رہائشی فیصل کو جھلسنے کے بعد زخمی حالت میں پمز برن سنٹر منتقل کیا گیا جہاں پمز برن سنٹر میں شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم ہائی الرٹ سیکورٹی میں ریڈ زون دن دہاڑے شہری کی خود کشی نے اسلام آباد پولیس اور سیکورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے۔

تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں فیصل نامی شہری کی خودکشی کے معاملہ پر ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کو 24 گھنٹے کے اندر تمام معاملات کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاکہ متوفی کی تمام معاملا ت راولپنڈی و مری پولیس کے متعلقہ تھے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس ریکارڈ کے تحت فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،فیصل عباسی مقدمہ نمبر 390/19 بجرم 376/511 ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019 سے اشتہاری تھا۔

ابتدائی طور پر راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں، مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں،وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے خود کشی کرنے والے شہری فیصل کے پاس سے وزیر اعظم کو لکھاگیا خط بھی برآمد ہوا جس کے متن کے مطابق میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔

جبکہ خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،مقتول نے خط میں لکھا کہ میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہ کی گئی، میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی درج کروا دیا گیا۔

Related Posts