حافظ آباد میں بچوں سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، چار ملزمان فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ آباد میں بچوں سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، چار ملزمان فرار
حافظ آباد میں بچوں سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، چار ملزمان فرار

حافظ آباد: پولیس نے  بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کو پکڑنے کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد میں  بدفعلی کرنے والے گروہ کا انکشاف کئی روز قبل ہوا جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم بنائی گئی جس نے اٹھائیس سالہ شخص کو گرفتار کیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہراب گوٹھ کراچی میں جرائم پیشہ خاتون سے 6 کلو چرس اور دستی بم برآمد

پولیس نے اطلاع ملنے پر حافظ آباد کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارا جہاں سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے ثبوت بھی دریافت ہوئے۔ ملزمان نے نو محرم کے روز ایک بچے سے بدفعلی کی جس کی رپورٹ پولیس میں درج کروائی گئی جس پر حافظ آباد پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کا گھناؤنا جرم کرنے والوں کو جلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے عدالت میں پیش کریں گے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شیخو پورہ میں  باپ نے پانچ سالہ بیٹی کو اسکول نہ جانے پر اتنا مارا کہ وہ جانبر نہ ہوسکی جس کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے اسے دفن کرنے ہی والا تھا کہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی، تاہم گرفتاری کے خوف سے سنگدل باپ قبرستان سے ہی فرار ہوگیا ہے۔

یہ اندوہناک  واقعہ شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں پیش آیا جہاں   بچی کی لاش اس کا قاتل باپ  قبرستان میں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد علاقہ پولیس نے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی جس سے بچی کے گھر کا پتہ ملا۔

مزید پڑھیں: پانچ سالہ بیٹی کو اسکول نہ جانے پر قتل کرنے والا سنگدل باپ قبرستان سے فرار

Related Posts