پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دھند ہی دھند
موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے، موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 1 پشاور سے لے کر رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1ODEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzU4MSAtINmE2KfbgdmI2LHbgdin2KbbjNqp2YjYsdm5INmG25Ig2YHbjNi12YTbgSDYr9uSINqp2LEg2KfZvtmG24wg2K3Yr9mI2K8g2LPbkiDYqtis2KfZiNiyINqp24zYp9uU2LPZvtix24zZhSDaqdmI2LHZuSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNzUwMjYsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMDkvU0MtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmE2KfbgdmI2LHbgdin2KbbjNqp2YjYsdm5INmG25Ig2YHbjNi12YTbgSDYr9uSINqp2LEg2KfZvtmG24wg2K3Yr9mI2K8g2LPbkiDYqtis2KfZiNiyINqp24zYp9uU2LPZvtix24zZhSDaqdmI2LHZuSIsInN1bW1hcnkiOiLZhNin24HZiNixINuB2KfYptuM2qnZiNix2bkg2YXbjNq6INiv2KfYptixINiv2LHYrtmI2KfYs9iqINmG2KfZgtin2KjZhNmQINiz2YXYp9i52Kog2YLYsdin2LEg2K/bjNiq25Ig24HZiNim25Ig2LPZvtix24zZhSDaqdmI2LHZuSDZhtuSINix24zZhdin2LHaqdizINiv2KbbjNuSINuB24zauiDaqduBINuB2KfYptuM2qnZiNix2bkg2YbbkiDZgduM2LXZhNuBINiv25Ig2qnYsSDYp9m+2YbbjCDYrdiv2YjYr8KgINiz25Ig2KrYrNin2YjYsiDaqduM2Kcg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

موٹر وے ایم 4 کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں پر دھند کا راج رہے گا۔ سردی کے باعث اسلام آباد میں درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔