جامعہ بنوریہ کے تحت منفرد عالمی مقابلہ حفظ قرآن 22 جنوری کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الااقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ دارالقرآن کے تحت مسابقہ حفظِ قرآن وقرأت سبعہ کی تیاری مکمل ہوگئی، مقابلہ 22 جنوری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

خشک سالی کا سبب خواتین کی بے حجابی ہے، ایرانی عالم

حفظ قرآن10پاروں کے منفرد عالمی مقابلے کیلئے مختلف ممالک کے طلبہ کی رجسٹریشن بھی مکمل ہوگئی، آل کراچی بین الحفاظ اور آل پاکستان قرأ ت سبعہ وقرأت ثلاثہ کے مقابلوں کیلئے شہر اور ملک بھر سے طلبہ کا انتخاب کرلیاگیا، فائنل مقابلہ 22 جنوری 2023 بروز اتوار عصر سے رات دس بجے جامعہ بنوریہ میں ہوگا۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں کوطلبہ اور ان کے اساتذہ کو مجموعی طور پر7لاکھ سے زائد رقم نقد اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت ہر سال عالمی مسابقہ الشیخ عبدالحلیم کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں نہ صرف ملکی اور صوبائی بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے طلبہ حصہ لیتے ہیں۔

Related Posts