سریے کی قیمت میں فی ٹن 55 ہزار روپے تک کی بڑی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 ڈالر کی قدر میں کمی اور ترقیاتی سرگرمیاں محدود ہونے کے سبب سریے کی فی ٹن قیمت 45 سے 55 ہزار روپے گھٹ گئی تاہم قیمت میں کمی کے باوجود سریے کی خریداری میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کی ابتدا میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو اب مارکیٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار تا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں دستیاب ہے۔

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا تجربہ کامیاب، آئی ایس پی آر کا بیان جاری

اسٹیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد لوگ توقع کرنے لگے ہیں کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی لیکن سریے کی قیمت میں حالیہ کمی مختصر دورانیے پر مبنی ہوگی کیونکہ اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو مطلوبہ خام مال (اسکریپ) کی قلت کا سامنا ہے، خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسٹیل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہیں اور آنے والے دنوں میں اگر سود کی شرح میں کمی واقع ہوئی تو تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہوجائے گی جس کے نتیجے میں نہ صرف سریے کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی بلکہ اس کی قیمت میں دوبارہ اضافے کا رجحان پیدا ہوجائے گا۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چئیرمین آصف سم سم نے بتایا کہ سریے کی قیمت میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن غیر یقینی معاشی حالات، مہنگائی اور زائد شرح سود جیسے عوامل کے باعث مقامی سرمایہ کار اور اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری رک گئی ہے جس سے سندھ بالخصوص کراچی میں نئے رہائشی و کمرشل پراجیکٹس پر کام کا آغاز التواء کا شکار ہوگیا ہے، اس طرح سے شہر میں منظم شعبے کی تعمیراتی سرگرمیاں 50 فیصد سے بھی گھٹ گئی ہیں جبکہ کسٹمرز کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر اور کنسٹرکشن لاگت بڑھنے سے زیر تعمیر سیکڑوں رہائشی و کمرشل پراجیکٹس سست روی کا شکار ہیں۔

Related Posts