ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman-Buzdar
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے بعض محکموں کی جانب سےجاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈزکا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 3 ماہ کےدوران سالانہ ترقیاتی پروگرام، فارن فنڈڈ پراجیکٹس پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا، اس دوران وزیراعلیٰ نے بعض محکموں کی جانب سےجاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سردارعثمان بزدار نے کہا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام او رفارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لوں گا -محکموں کو فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فنڈز کا بروقت استعمال ہر قیمت پر مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے۔ 15اکتوبر تک سکیموں کو منظور کرا کر کام شروع کیاجائے۔ اسکیموں کی منظوری میں سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، فارن فنڈڈ پراجیکٹس پرکام کی رفتارمزید تیزکی جائے، غیرملکی تعاون سے جومنصوبے چل رہے ہیں انہیں بروقت مکمل کیا جائے، بعض محکموں کی کارکردگی سےمطمئن نہیں ہوں

عثمان بزدار نے زیر التواء امور کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے 7روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔

Related Posts