پورے ملک کے اسپتالوں کے لئے ایک گائیڈ لائن مرتب کی جائے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پورے ملک کے اسپتالوں کے لئے ایک گائیڈ لائن مرتب کی جائے، صدر مملکت
پورے ملک کے اسپتالوں کے لئے ایک گائیڈ لائن مرتب کی جائے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر صحت کا مربوط نظام پیچیدہ امراض بشمول کووڈ19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے اہم ہے۔پیر کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کے حوالے سے صوبوں کیساتھ اعداد وشمار کے تبادلے کا لائحہ عمل اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی کے لئے ضروری ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ وہ اس بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ان کے ساتھ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ہوں گے،جہاں وہ ذاتی طور پر کرونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات اور متاثرہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے قومی ادارہ صحت کی کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ اور صوبوں سے اعداد وشمار جمع کرنے کے مربوط مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے تجویز دی کہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے پورے ملک کے ہسپتالوں کے لئے ایک گائیڈ لائن مرتب کی جائے جس میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے اقدامات تجویز کئے گئے ہوں۔اس موقع پر این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے صدر مملکت کو بتایا کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی سنٹر کی 21 جنوری سے کووڈ 19 کے ردعمل اور ملک بھر میں شراکت داروں کو اس عمل میں شامل رکھنے کے حوالے سے فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطوں کی وجہ سے پاکستان ایشیا کے ان آخری ممالک میں شامل ہے جو کووڈ 19 سے فروری کے آخر میں جاکر متاثر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وزارت قومی صحت کے تحت قومی ادارہ صحت نے کووڈ 19 سے نمٹنی کے لئے قومی ایکشن پلان بنانے میں مکمل تعاون فراہم کیا اور 27 جنوری سے مسلسل رسپانس اور رسک کمیونیکیشن میں مصروف ہے۔

صدرمملکت کو بتایا گیا کہ قومی ادارہ صحت یکم فروری سے ملک گیر سطح پر کووڈ19 کی ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔اور بلوچستان،جنوبی پنجاب،خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو تشخیص اور استعداد کار میں اضافہ کے لئے معاونت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ این آئی ایچ کی جانب سے سرویلنس سسٹم بنایاگیا ہے۔

این آئی ایچ میں پانچ ریپڈ رسپانس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹے انوسٹی گیشن اور نمونے اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں جبکہ صوبوں اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر ان کووڈ 19 کی ملک گیر رپورٹ تیار کرتا ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر این آئی ایچ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا جن میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور نئے قائم ہونے والے بائیالوجیکل پروڈکشن ڈویژن شامل تھے۔

Related Posts