کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ،ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار روشن علی ولد خادم حسین شہید’ تین اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے متعلق بریفنگ دی دھماکے کے نتیجے میں رینجرز موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کیلئے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 3اہلکاروں اور 11افراد زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے میں بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ حنیف ‘ اعجاز علی 28 سالہ محمد عرفان’ 38 سالہ ناصر ‘ 18 سالہ محبوب’ 34 سالہ محمد یاسر’ 25 سالہ وقاص اور 24 سالہ علی شامل ہیں۔ جنہیں دھماکے کے بعد طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

واقعے کی ابتدائی سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ رینجرز موبائل جیسے ہی اسٹارٹ کی گئی اسے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے وقت اطراف میں شدید رش تھا جبکہ موٹرسائیکلوں سمیت ٹریفک کی روانی رواں دواں تھی۔

دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی طورپر جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد کے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

Related Posts