سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعدگرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعدگرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا
سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعدگرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی:سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعد خفیہ اداروں کی اہم میٹنگ میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی بات بھی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے،جبکہ اس سے قبل کل ہونے والے واقعات کا جائزہ اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس داخلہ عثمان چاچڑ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈل آئی جی اسپیشل برانچ، رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں قوم پرستی کی آڑ میں دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گااور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اور سیاسی پشت پناہوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

Related Posts