موبائل دلوانے کے بہانے سرکاری افسر کی 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست راجستھان میں حکومت کی جانب سے طلبا کو فراہم کی جانے والی مفت موبائل فون اسکیم کے بہانے ایک سرکاری ملازم نے 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے 25 سالہ سرکاری ملازم نے ایک گھر پر دستک دی اور باہر آنے والی نابالغ لڑکی کو بتایا کہ حکومت کے فری موبائل فون اسکیم میں اس کا نام آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ہر سال اپنا جشنِ آزادی بھارت سے 1 روز پہلے کیوں مناتا ہے؟

سرکاری ملازم نے لڑکی سے کہا وہ اپنا مفت موبائل لینے اس کی گاڑی تک چلے تاکہ بائیو ڈیٹا ویریفائی کرسکے۔ لڑکی نے کہا کہ وہ پہلے اپنی ماں سے بات کرے گی اور اس وقت ماں باپ دونوں مزدوری کرنے گئے ہیں۔ شام کو لوٹیں گے۔

جس پر سرکاری ملازم نے کہا کہ شام تک تو اسکیم کا وقت ختم ہوجائے گا۔ تم بس ساتھ چل کر بائیو میٹرک ویریفیکیشن کرالو اور اپنا موبائل لے لو۔

لڑکی اس کی باتوں میں آکر جانے کے لیے تیار ہوگئی لیکن وہ جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی، ملزم نے گاڑی بھگا دی اور اپنے دفتر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے لگا۔

لڑکی نے مدد کے لیے چیخنا چلانا شروع کیا تو سرکاری ملازم نے چاقو سے ہاتھ اور بازو زخمی کردیا۔ جنسی زیادتی کے بعد بچی کو عید گاہ کے قریب چھوڑ گیا۔

شام کو والدین مزدوری کرکے گھر لوٹے تو بچی نے سب کچھ بتادیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سرکاری ملازم کو اس کے دفتر کے باہر کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

سرکاری ملازم نے پولیس کو گرفتاری دینے کے بہانے سے خود کو رسیوں سے آزاد کرایا اور اہل علاقہ کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس سے مقدمہ درج کرکے تفتیش کرنے اور سرکاری ملازم کو ملازمت سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

سرکاری ملازم کی شناخت  سنیل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو محکمے میں ایگزیکٹیو انجینئر کے سینئر اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز ہے۔

پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کر رہی ہے جب کہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

Related Posts