سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے رجب بٹ نے اپنی شادی کی ویڈیوز کے ساتھ ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ۔
وی لاگ اور دلکش خاندانی مواد کے لیے مشہوررجب حال ہی میں ایمان کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
یہ اہم تقریب گزشتہ رات منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں، خاندان اور دیگر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے اس خوشگوار موقع کا جشن منانے کے لیے شرکت کی۔
جوڑے کی کیمسٹری اور خوشیوں کے ماحول نے ان کی محبت اور خوشی کی عکاسی کی، جس سے مداحوں کا دل دھڑک اٹھا۔رجب بٹ نے ہلکے رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ ایمان نے مہرون رنگ کا دلہن کا لباس زیب تن کیا۔
رجب نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک جیو ٹی وی ڈرامے “رانی” سے کیا، جس میں کنزا ہاشمی کے ساتھ اداکاری کی۔ان کے انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوئرز ہیں جبکہ یوٹیوب چینل پر 4.25 ملین سبسکرائبرز موجود ہیں۔
رجب بٹ ایک یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر ہیں جو گزشتہ چند سالوں میں مشہور ہوئے۔وہ 2024 کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تخلیق کار تھے اور ان کے وی لاگ، خاندانی مہمات، اور تنازعات پر ہر جگہ گفتگو ہوتی رہی۔