منوج کمار کی زندگی اور کیریئر کا تصویری تجزیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A glance at Manoj Kumar’s life and career
CNBC

معروف بھارتی اداکار منوج کمار ممبئی میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 87 سال تھی۔ منوج کمار کو ممبئی کے کو کلیابن دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں انہوں نے جمعہ کے روز آخری سانس لی۔

Hariyaali./Image YouTube

منوج کمار اپنے وطن پرستی کے موضوعات پر مبنی شاندار فلموں کے لیے جانے جاتے تھے، اور انہیں “بھارت کمار” کا لقب دیا گیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں پورب اور پچھم، اپکار، روٹی کپڑا اور مکان اور کئی دیگر شامل ہیں۔ انہیں پدم شری اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔

منوج کمار 24 جولائی 1937 کو ایبٹ آباد (جو اس وقت برطانوی ہندوستان کا حصہ تھا، اب پاکستان میں واقع ہے) میں ہری کرشن گیری گوسوامی کے نام سے پیدا ہوئے۔

<strong> Shaheed | </strong> The movie Shaheed was inspired by the life of freedom fighter Bhagat Singh. It was awarded for being the best feature film in Hindi at the 13th National Film Awards. Shaheed, helmed by S Ram Sharma, was released in 1965. The movie featured Manoj Kumar, Pran and Prem Chopra in lead roles. (Image: YouTube)

منوج کمار کا خاندان 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران دہلی منتقل ہوا۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج سے گریجویشن کیا۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار دلیپ کمار سے متاثر ہو کر انہوں نے اپنا اسکرین نام “منوج کمار” اپنایاجو دلیپ کے کردار شبنم سے متاثر تھا۔

manoj kumar wife and son

ان کی شادی ششی گوسوامی سے ہوئی اور ان کے دو بیٹے کنال اور وشنو گوسوامی ہیں۔ ان کے بیٹے کنال نے منوج کمار کی آخری ہدایت کاری میں بننے والی فلم جے ہند (1999) میں کام کیا۔

منوج کمار نے 1957 میں فلم فیشن سے اداکاری کا آغاز کیا لیکن ان کو کامیابی کانچ کی گڑیا (1960) کے ساتھ ملی۔ انہوں نے ہریالی اور راستہ (1962)، وہ کون تھی؟ (1964) اور شہید (1965) جیسی فلموں میں بھگت سنگھ کا کردار ادا کر کے پہچان حاصل کی۔ ان کے وطن پرست کرداروں کی وجہ سے انہیں “بھارت کمار” کا لقب ملا۔

منوج کمار نے 1967 میں اپکار سے ہدایتکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے شور (1972) اور روٹی کپڑا اور مکان جیسی کئی کامیاب فلموں کی ہدایتکاری کی۔ ان کی شاندار فلم کرانتی (1981) میں کئی بڑے ستاروں نے کام کیا، جن میں دلیپ کمار بھی شامل تھے۔

Roti Kapda Aur Makaan manoj kumar.jpg

منوج کمار نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اعزازات حاصل کیے، جن میں پدم شری ایوارڈ بھی شامل ہے جو انہیں 1992 میں حکومت ہند کی طرف سے دیا گیا۔

manoj-kumar-padmashri/Wikimedia commons

انہیں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملاجو 1999 میں انہیں بھارتی سینما میں چار دہائیوں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جو کہ بھارتی سینما کا سب سے بڑا اعزاز ہے، انہیں 2016 میں دیا گیا۔

منوج کمار کی اہم فلموں میں گمنام (1965)، دو بدن (1966)، اور پتھر کے صنم (1967) شامل ہیں۔ ان کی وطن پرستی کی فلموں میں اپکار (1967) شامل ہے جو وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے “جے جوان، جے کسان” کے نعرے سے متاثر تھی۔

یہ فلم متعدد فلم فیئر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

کلاسیک فلمیں: پورب اور پچھم (1970)، روٹی کپڑا اور مکان (1974)، اور کرانتی (1981) نے انہیں ایک ایسے فلم ساز کے طور پر مستحکم کیا جو بھارت کی ثقافتی ورثے کو سراہتے تھے۔

Related Posts