مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کو بھینس کا تحفہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکن ایک بھینس لے کر پہنچے، جسے قیمتی قرار دیا جارہا ہے۔

لیگی کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔

لیگی کارکنان نے کہا کہ وہ اپنی ہر دل عزیز لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور اُن کی جیت کیلیے پُرامید ہیں۔

 

 

اس سے قبل لاہور کے علاقے گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجومتہ والو آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں، آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں اسپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے، یہ سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں،  لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔

Related Posts