بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی: ایس آئی یو سی آئی اے  نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس آئی یو نے نزد ہفتہ بازار روڈ پرائم منسٹر ہاؤسنگ اسکیم گلستان جوہر سے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں سکندر علی ولد علی حسن، راشد علی ولد بلاول، قربان علی ولد صوبو خان، غلام مرتضیٰ ولد خادم حسین، پرویز علی ولد علی حسن شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 5 پسٹلز 30 بور اور 2 عدد موٹر سائیکلیں نمبری KNQ-8356 میکر یونین اسٹار اور 7566-KDM میکر سپر پاور برآمدکرلی گئی ہے۔

ملزمان نے اندرون کراچی بنکوں اور ATM سے کیش لیکر نکلنے والے کئی لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے گزشتہ ہفتہ گلستان جوہر کے علاقہ سے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شخص سے 3 لاکھ روپے چھینے اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9مطلوب ملزمان گرفتار

ملزمان قبل ازیں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts