کراچی: حب ریور روڈ پر ڈالڈا کمپنی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: حب ریور روڈ پر ڈالڈا کمپنی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی
کراچی: حب ریور روڈ پر ڈالڈا کمپنی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی

کراچی: حب ریور روڈ پر ڈالڈا کمپنی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لئے روانہ کردی گئی ہیں، آگ ویئر ہاؤس میں لگی ہے، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دیدیا گیا،واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کا مزید کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی مدد کیلئے ہزاروں گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے گئے ہیں،فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس فائربریگیڈ سے رابطہ میں ہیں۔

فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے،ہائیڈرنٹس سیل کے ذمہ دار افسران آتشزدگی کے مقام پر کولنگ پروسس مکمل ہونے تک موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کا نیا ریکارڈ،40لاکھ ایکڑاراضی تباہ

Related Posts