رومانیہ، کورونا مریضوں کے اسپتال میں آگ لگ گئی، 10افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رومانیہ، کورونا مریضوں کے اسپتال میں آگ لگ گئی، 10افراد ہلاک
رومانیہ، کورونا مریضوں کے اسپتال میں آگ لگ گئی، 10افراد ہلاک

بخارسٹ:رومانیہ میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمرجنسی یونٹ کے ترجمان ارینا پوپا نے بتایا کہ پیٹرا نیامٹ نامی شہر کے سرکاری ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کیے جانے والے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آگ لگی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں جہاں مجموعی طور پر کووڈ 19 مریض وینٹیلی لیٹر پر تھے۔وزیر صحت نیلو تاتارو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہسپتال طویل عرصہ سے ناقص انتظام سے دوچار تھا جہاں حکومت کے مقرر کردہ 8 مینیجر گزشتہ سال سے ہسپتال کی نگرانی کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں ہسپتال کے موجودہ منیجر لوسین مائیکو کو صرف 3 ہفتے قبل ہی اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان سے قبل موجود منیجر کو مریضوں کے ساتھ خراب سلوک پر عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

لوسین مائیکو نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے مریضوں کو شعلوں سے بچانے کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے کیونکہ اس کا 80 فیصد جھلس چکا ہے۔خیال رہے کہ رومانیہ میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے 9 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک وقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا جہاں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔حکام نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے دیگر تمام مریضوں کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

Related Posts