اپنی اسٹوڈنٹ سے شادی کیلئے خاتون ٹیچر نے جنس تبدیل کروالی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹیچر نے اپنی  اسٹوڈنٹ سے شادی کرنے کے لیے جنس تبدیل کر والی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں اتوار کو  فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر نے جنس تبدیل کروا کر اپنی ہی ایک اسٹوڈنٹ سے  شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں نئی الیکٹرک بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

میرا نامی خاتون ٹیچر کو اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اس حد تک محبت ہوئی کہ انہوں نے جنس تبدیل کروائی اور پھر اسی سے شادی بھی رچالی۔

خاتون ٹیچر جن کا جنس تبدیل کروانے کے بعد نام آروو ہوگیا ہے کا کہنا ہے کہ پیار میں ہر چیز جائز ہے اس لیے میں نے پیار حاصل کرنے کے لیے جنس بھی تبدیل کرلی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اسکول میں کلاس کے دوران ملاقات ہوئی ،کلپنا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ہے اور اگلے سال جنوری میں انٹرنیشنل مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہوگی۔

 آروو کا کہنا ہے کہ اسے کلپنا سے اسکول کے میدان میں کھیلتا دیکھ کر پیار ہوا لیکن میں اس وقت لڑکی تھا ،مجھے لگتا تھا کہ میں لڑکا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ جنس تبدیل کرنے کے لیے سرجری کروانا چاہتا تھا تاہم میں نے اہم فیصلہ کیا اور  میری دسمبر 2019 میں  پہلی سرجری ہوئی۔

دوسری جانب کلپنا کا کہنا ہے کہ  وہ بھی آروو سے کافی عرصے سے محبت کرتی تھی اور اگر اس کی جنس تبدیل نہ بھی ہوتی تو وہ اس سے شادی ضرورکرتی۔

Related Posts