جوڈو کراٹے کے مقابلے کے دوران چوٹ کھا کر طالبہ جان بحق

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو کراٹوں کے مقابلے کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی، جس کے بعد مضروب طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم اسپتال میں علاج کے دوران طالبہ جانبر نہ ہوسکی۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق طالبہ کا نام فضا ہے اور اس کا تعلق فیصل کالونی پشاور سے ہے۔

دوسری طرف شہرِ قائد میں واقع آئی ٹی سینٹر کے ٹیچر نے لڑکی سمیت 3 افراد پر تیزاب پھینک کر انہیں زخمی کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب آئی ٹی سینٹر میں پیش آیا۔ ٹیچر کی تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی اور اس کے 2 ماموں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی شناخت علیشا کے نام سے ہوئی، تینوں زخمی افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts